?️
بلوچستان:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اراکین اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ موجودہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے بجٹ میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی اور صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
قائم مقام اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کے جواب میں کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کو کسی بھی صورت میں بے بس نہیں رہنے دیں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے نشاندہی کی کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود کئی علاقے اب بھی سیلابی پانی کی زد میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خیمے تک فراہم نہیں کر سکی۔ تاہم وزیر زراعت اسد بلوچ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بچانے اور امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے 22 ارب روپے کے پیکج کا مطالبہ کیا لیکن اسلام آباد نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام رکن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس گرانٹ کے اجرا کے لیے مرکز پر دباؤ ڈالیں جس کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے لیے کیا تھا۔
ایوان میں بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے امن و امان کی صورتحال پر بات کی اور کہا کہ یہ بہت خراب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور وفاقی شرعی عدالت کے جسٹس نور مسکانزئی کو سیکیورٹی فراہم کرتی، جنہیں ان کے آبائی شہر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے گیس کے کم پریشر اور کوئٹہ کے علاقے نوشہر میں مختلف قبائل کی ملکیتی زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے بارے میں بھی بات کی۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیلاب زدگان کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اراکین اسمبلی کو فراہم کی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہو جائے گا، صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ جہاں بھی گنجائش ہو بہتری لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان آدھا پاکستان ہے اور جب سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا تھا تو انتظامیہ اور تمام عہدیدار 3 ماہ دن رات سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف رہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے وفاقی محکموں کا تعاون ان کی محبت کا اظہار ہے، جس کی تعریف کی جانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم انتھک محنت کر کے یہ کریں گے، ابھی تک کسی بھی امدادی کام میں بدعنوانی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی جبکہ صوبے میں شاہراہوں کو بھی جلد از جلد بحال کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن نے اعلان
ستمبر
صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش
?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی
مارچ
بائیڈن صیہونی حکومت کے ساتھ ہیں یا مظاہرین کے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کی صورتحال
جولائی
یمن میں واشنگٹن،ریاض اور تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال
?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر مغربی اور
نومبر
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں:شیخ رشید احمد
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی
مارچ
امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی محاذ میں کامیابی حاصل نہیں کر پایا:مائیک پومپو
?️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ایران
مارچ
پاکستانی جہازوں کیلیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کراچی
?️ 17 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادے نے
مارچ
فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ
جون