?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری پر ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کا نوٹس لیتے ہوئے ایس آر او پر وضاحت کے لیے چیئرمین ایف بی آر کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری اور ایف بی آر کے اعلامیے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس آر او پر وضاحت کے لیے چیئرمین ایف بی آر کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
رکن کمیٹی معین عامر نے کہاکہ چینی کے حوالے یہ پریکٹس کئی سالوں سے ہم دیکھتے آرہے ہے، چیئرمین کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا کہ ایکسپورٹ پر بھی پیسے لیتے ہیں اور چینی مہنگی بھی ہو جاتی ہے۔
رکن کمیٹی معین عامر نے کہاکہ چینی کے اس معاملے پر ہمیں ایکشن لینا چاہیے ایسا بار بار ہو رہا ہے، رکن کمیٹی ثنا اللہ مستی خیل نے کہاکہ یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، چند لوگوں کو نوازنے کا ایک طریقہ ہے، یہاں مافیا پل رہا ہے اور غریب عوام کو رلایا جا رہا ہے، چیئرمین کمیٹی جنید خان نے کہا کہ اگلے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کو بلائیں گے۔
نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا وفاق کی اجازت کے بغیر 5.6 ارب کے اخراجات کا معاملہ بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث آیا۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ این ٹی سی نے وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر 5.6 ارب کے اخراجات کیے، این ٹی سی حکام نے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں لائحہ عمل پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
آڈٹ حکام نے کہا کہ این ٹی سی بورڈ ایک روپے کا بجٹ منظور نہیں کرسکتا، این ٹی سی کی پچھلے 3 سال کا فنانشل ریکارڈ نہیں ہے، 3 سال سے این ٹی سی کا بجٹ منظور نہیں ہوا۔
سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے کہاکہ ہم اس وقت ہاؤس ان آرڈر کر رہے ہیں، یقین دہانی کراتا ہوں اس کے بعد یہ نہیں ہوگا، چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ جو بھی سیکرٹری آتا ہے یہی بات کرتا ہے، رکن کمیٹی خواجہ شیراز نے کہاکہ وہ کونسا قومی راز ہے کہ آپ فنانشل سٹیٹمنٹس آڈٹ کو نہیں دے رہے۔
رکن کمیٹی ثنااللہ مستی خیل نے شکوہ کیا کہ میرے کمرے میں آپ کا وائی فائی نہیں چلتا یہ حالت ہے، رکن کمیٹی سید نوید قمر نے کہاکہ یہاں پر متوازی حکومت چل رہی ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم پر کوئی رولز نہیں لاگو ہوتے، یہاں پر کوئی آئین و قانون سے ماورا نہیں ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیلی کام کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن سے متعلق آڈٹ پیراز کا بھی جائزہ لیا گیا، 88ملین ڈالر کے ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ کے نتائج حاصل نہ کیے جانے کے معاملے پر رکن کمیٹی ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ یہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ یہ فارن فنڈڈ پراجیکٹ ہے لیکن اس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز ہیں، کووڈ کی وجہ سے ہمارا این او سی ایک سال تاخیر کا شکار ہوا،اس وقت ہم نے تمام این او سیز حاصل کر لیے ہیں۔
ثنااللہ مستی خیل نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستان کو13 ارب کا ٹیکا لگا ہے، پی اے سی نے ایک ماہ میں ٹیکنالوجی پارک منصوبے کی رپورٹ طلب کرلی۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو تبدیل کرنے کا امکان
?️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب میں ایک بار
ستمبر
Here are 10 of the most populated cities in the world
?️ 23 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
صیہونیوں کا مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کا منصوبہ؛مقابلے کی اپیل
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونیوں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ
جولائی
فلاڈیلفیا میں اسرائیلی فوجی اڈوں کی تعمیر کا آغاز
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق صہیونی آرمی ریڈیو
نومبر
خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع سوات میں فوری طور پر 30 اگست تک رین ایمرجنسی نافذ کردی
?️ 26 اگست 2022سوات: (سچ خبریں) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے سوات
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب
جنوری
کراچی کے حلقہ این اے-249 میں ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان
مارچ
پارلیمانی انتخابات کے بارے میں انتخابات عراقی وزیر داخلہ کا بیان
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر