?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجا اور حیدر رضا مہدی کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے اور ریاست کے تحفظ اور مفاد کے برخلاف کام کرنے کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عدالت نے 7 اکتوبر اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو عدالتی کارروائی کے تحت مجرم قرار دیا اور فیصلہ سنایا، جس کے تحت میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجا کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزا کے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق فوجی افسر عادل راجا گزشتہ سال پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خاتمے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل راجا اپنے اسٹیبلشمنٹ مخالف بلاگز اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں، وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سرگرم ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بھرپور حامی ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق عادل راجا اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے بعد وہ گزشتہ سال اپریل میں اسلام آباد سے لندن چلے گئے تھے، اس کے بعد سے انہوں نے کئی حاضر سروس فوجی افسران کا نام لیتے ہوئے ان پر ’حکومت کی تبدیلی‘ کی سازش کے الزامات لگائے ہیں۔
رواں برس 12 جون کو اسلام آباد پولیس نے بیرون ملک مقیم صحافیوں شاہین صہبائی اور وجاہت سعید خان کے ساتھ ساتھ عادل راجا اور سید حیدر رضا مہدی کے خلاف 9 مئی کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر حملے کے لیے ’بغاوت کو ہوا دینے‘ اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔
ایف آئی آر میں شکایت کنندہ محمد اسلم نے کہا تھا کہ وہ 9 مئی کو دارالحکومت کے علاقے جی-11 سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے 20سے 25 لوگوں کو دیکھا جو عادل راجا، وجاہت سعید خان، سید حیدر رضا مہدی اور شاہین صہبائی کے ٹوئٹس اور ویڈیو پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو پیراملٹری فورس رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں ہوئے پر تشدد احتجاج کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ دیکھنے میں آیا۔
احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات، بشمول کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ اور پاکستان بھر میں ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
اس واقعے کے بعد فوج نے اس دن کو ملکی تاریخ کا ایک ’سیاہ باب‘ قرار دیا تھا اور توڑ پھوڑ میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا تھا۔
بعد میں مزید سخت قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے سول اور فوجی تنصیبات پر حملے اور آتش زنی کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت متعلقہ قوانین کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا۔
اس فیصلے کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھی توثیق کی تھی، جو کہ قومی سلامتی کے امور کے لیے ملک کا اعلیٰ ترین فورم برائے رابطہ کاری ہے۔


مشہور خبریں۔
پتا چل گیا حکومت سنجیدہ نہیں، 24 نومبر کو ہر صورت احتجاج ہوگا، عمران خان
?️ 21 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے
نومبر
پاکستانیوں کا فلسطین کی حمایت میں اہم اقدام
?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان میں فلسطین کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت
نومبر
عرب لیگ کے دہشت گرد گروہوں سے حزب اللہ کی دستبرداری کا پیغام کیا ہے؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عرب لیگ جس نے 11 مارچ 2016 کو انتہا پسندی،
جولائی
اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہو؟ : حزب اللہ
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سینیئر
مارچ
مسئلہ کشمیر کے حل تک امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا: وزیر خارجہ
?️ 27 ستمبر 2021لندن (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے جب تک مسئلہ
ستمبر
پیپلزپارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفی دینے کی مہلت ختم
?️ 28 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف متوقع
اکتوبر
نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
?️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار
دسمبر
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی