پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

بدھ کو آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

آرمی چیف نے اس کے علاوہ پشاور میں خواتین کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے اور ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا اور ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔

جنرل عاصم منیر نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی حلقے مغربی کنارے میں رمضان

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:مصر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش

اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب

تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا

?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران 

امریکہ کا افغانستان میں رہنے کا بہانہ

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے حال ہی میں

غزہ کے بچے کب سے بھوکے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر برائے حق خوراک نے اعلان

اسرائیل کو امریکہ کی سب سے بڑی فوجی امداد

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی نئی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں

?️ 9 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے