پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے۔ یوسف رضا گیلانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ صرف ذمے داری ہی نہیں بلکہ مقدس فریضہ اور اعزاز ہے، انتہا پسندی، ابھرتے خطرات اور اسلاموفوبیا کے خلاف یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید سعودی عرب شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کی جدوجہد کا ثمر ہے، سعودی عرب اسلامی دنیا میں استحکام، ایمان اور ترقی کی روشن علامت ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سفارتی خدمات کو خراجِ تحسین کرتے پیش ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا انتہائی قریبی دوست ملک ہیں، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات خطے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا سلامتی کونسل میں امریکا اور حوثیوں میں جنگ بندی کا خیرمقدم

?️ 15 مئی 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے حوثیوں اور امریکا کے درمیان جنگ بندی

خصوصی  طیارہ چین سے ویکسین  لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی   ڈوز لیکرخصوصی طیارہ  اسلام

چین میں تیزی سے بڑھتا بڑھاپا؛ حکومت کا راہ حل

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بحران اور قریب الوقوع

افغان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کردی

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان نے

ٹرمپ کا جان بولٹن کے لیے ایک نیا حکم

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: جارج ڈبلیو بش کے تحت اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر

امریکہ کے تائیوان کو پیٹریاٹ کی فروخت پر چین کا ردعمل

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی

سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج کی سعادت سے محروم

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی

برطانوی وکلاء نے محمد بن زاید پر جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے کہا کہ وکلاء کا ایک گروپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے