?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے گزشتہ مالی سال میں 93 ارب روپے کمائے ہیں جو اہم کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ پاک بزنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، چند سٹیشنز پر POS مشینز نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ 348 سٹیشنز پر ATM اور POS سہولیات جلد میسر ہوں گی، ریلوے کی ایمرجنسی سروس 117 اب ہفتے کے 7 دن، 24 گھنٹے فعال ہوگی، اور ’’پاک ریل ایپ‘‘ کے ذریعے مسافر ٹرینوں کے شیڈول اور ٹکٹنگ سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مختلف شعبہ جات، جن میں کیٹرنگ، صفائی، اور سلیپر فیکٹریز شامل ہیں، آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں، لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان اور خانیوال میں صفائی کا جدید نظام نافذ کر دیا گیا ہے، اور تمام سٹیشنز کو 24 گھنٹے صاف ستھرا رکھنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سے معاہدے کیے گئے ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لاہور سٹیشن پر 4 سکیلیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں تنصیب کا عمل جاری ہے، لاہور تا راولپنڈی ریل ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے پنجاب حکومت نے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔
اسی طرح روہڑی تا کراچی سیکشن پر کوئلہ لے جانے والی 105 کلومیٹر لمبی نئی ریلوے لائن پر کام 30 اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا، جس سے بجلی کی قیمت فی یونٹ 15 روپے سے کم ہو کر 4.5 روپے تک آجائے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے
اکتوبر
۲۰ فیصد تماشائیوں کے ساتھ پی ایس ایل6 کے ٹکٹوں کی قیمت
?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل
فروری
مصری دانشور کی ٹرمپ پر شدید شدید تنقید
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک مصری دانشور مصطفی الفقی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
بلنکن کا ایران کو گرانے میں امریکہ کی ناکامی کا اعتراف
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کونسل آن فارن ریلیشنز کے
دسمبر
صیہونیوں کو چھوڑکر شیعوں کو قتل کرتے ہو:مقتدا صدر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: سائرون اتحاد کے سربراہ مقتدا صدر نے اپنے ٹویٹر پیج
مارچ
فنانس ایکٹ اور لیبر پالیسی کے خلاف چیمبرز سراپا احتجاج، 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
?️ 11 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور
جولائی
روس کو توڑنے کا خواب قیامت تک لے جائے گا: مدودوف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے پیر
ستمبر
نان فائلرز کیلئے بچنا مشکل، ایف بی آر کو زبردستی رجسٹرکرنے کاا ختیار دیدیا گیا
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نان فائلرز کیلئے بچنا مشکل ہوگیا،ایف بی آر
جون