?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
بدھ کو کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا، اس موقع پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔
خیال رہے کہ 28 اپریل کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ وزیر اعظم 5 مئی کو لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور 6 مئی کو برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
74 سالہ چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے، شاہی روایت کے مطابق برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کچھ مہینوں بعد قومی سوگ اور بھرپور تیاریوں کے بعد ہوتی ہے۔
کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی، تقریب میں آئرلینڈ، فرانس، اسپین، بیلجیئم، جاپان، ہنگری اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔
بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو پاکستانی۔برطانوی کمیونٹی میں مضبوطی سے جڑی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر
اگست
افغان عوام کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی مدد کا نیا طریقہ
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: گزشتہ ایک سال کے دوران افغانستان کے عوام کو ہر
جولائی
05اگست 2019کو کئے گئے فیصلے ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں: آغا روح اللہ
?️ 21 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
غزہ میں بوسنیائی نسل کشی جیسا قتل عام: اردگان
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر اردگان نے استنبول میں بوسنیا اور ہرزیگوینا
ستمبر
24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو بچانے میں امریکہ کی ناکامی
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے جنرل سلیمانی کی شہادت میں ملوث افراد
مئی
یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری یورپ پر ہوگی:امریکی نائب صدر
?️ 21 اگست 2025یوکرین کی سلامتی کی ذمہ داری یورپ پر ہوگی:امریکی نائب صدر امریکی
اگست
حزب اللہ کا سعودی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے سعودی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی
جولائی