پاک بحریہ کے سربراہ نے دشمن کو للکارتے ہوئے اہم بیان جاری کیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا تھا یوم بحریہ 2021 کے موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اوریادگاردن ہے، جوپاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اورجذبوں کی یاد دلاتا ہے۔

آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈاراسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غروربھی خاک میں ملا دیا تھا۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوزغازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کوبھارتی بندرگاہ میں مقید رکھا۔ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کرمشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیردفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اورخون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا یحییٰ السنوار کے قتل کے بعد غزہ کی جنگ ختم ہو جائے گی؟ صیہونی وزیر اعظم کا بیان

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی

مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کا قہر برسا

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:پیر کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ 2022 سے مغربی

غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل 660,000 فلسطینی بچے بھوک سے مر رہے ہیں

?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: جبکہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ترجمان نے

بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات

ٹرمپ نے دنیا میں تفرقہ انگیز سیاست کے شعلوں کو بھڑکا دیا: لندن

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ کے دورے سے قبل

عالمی انصاف کے امتحان میں اقوام متحدہ؛ روس کی طاقت کی دوبارہ تقسیم کی تجویز

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: جب کہ سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی نا اہلی

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

صیہونیت کی عالمی مذمت

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج بروز اتوار غزہ کے باشندوں پر صیہونی حکومت کے حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے