پاک افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔ آصف زرداری

آصف زرداری

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے، بحیثیت اسلامی ریاست اور اللہ پر ہمارے ایمان نے ہمیں اپنے حجم سے پانچ گنا زیادہ ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے اور بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام تنازع جموں و کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل اور دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن بیجنگ کے بارے میں اپنی غلط پالیسی بند کرے:چین

🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اس ملک کے

سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط

پوٹن کے حکم پر مغربی حکام کا رد عمل

🗓️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں:      روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو اپنی

اگر ایران سے براہ راست مذاکرات نہ ہوئے تو وٹیکاف کا سفر منسوخ ہو سکتا ہے:امریکی میڈیا 

🗓️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا

افغانستان ایک بار پھر لہولہان، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے

🗓️ 13 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں اگرچہ ایک عرصے سے امن برقرار کرنے

وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف کس نے شکایت جمع کی ہیں؟:سندھ ہائی کورٹ

🗓️ 9 مارچ 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی

مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ

امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے