?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے بی بی سی اردو کیخلاف من گھڑت خبرشائع کرنے پرجواب طلب کرلیا، بی بی سی اردو نے 10اپریل کو بےبنیاد خبر شائع کی تھی، آئی ایس پی آرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس خبر کو رد کر چکے ہیں، پاکستان کی شکایت پر برطانوی ادارے نے انکوائری شروع کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بی بی سی اردو کیخلاف من گھڑت خبرشائع کرنے پر ہیڈکوارٹر سے جواب طلب کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی تحریری شکایت ڈائریکٹرجنرل بی بی سی کو موصول ہوگئی ہے، حکام کے مطابق بی بی سی نے شکایت وصولی کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان کی شکایت پر برطانوی ادارے نے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے 10اپریل 2022 کو بی بی سی اردو نے بےبنیاد خبر شائع کی تھی، آئی ایس پی آر10 اپریل کو بی بی سی اردو کی خبر کو بے بنیاد قرار دے چکا ہے، قرار دیا گیا کہ اس خبر میں تمام باتیں حقائق اور صحافتی اصولوں کے منافی تھیں، آئی ایس پی آرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس خبر کو رد کر چکے ہیں، خبر کو حقائق اور صحافتی اصولوں کے منافی بھی قرار دیا تھا۔
واضح رہے 10 اپریل2022ء کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی ‘‘کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دیا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق ’’بی بی سی‘‘ اردو کی شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے، خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظرانداز کی گئیں، خبر منظم پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی سے اٹھایا جائے گا، بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے، ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔


مشہور خبریں۔
کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی
نومبر
امریکی دارالحکومت میں جنسی زیادتی میں اضافہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:واشنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ امریکی دارالحکومت
اگست
عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور
ستمبر
ایک مجرم، دوسرا بوڑھا،تیسرا نسل پرست؛ امریکی کریں تو کیا کریں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:امریکی ووٹرز کے مطابق لفظ مجرم ڈونلڈ ٹرمپ کی بہترین تعریف
جون
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر
دسمبر
واشنگٹن کا مقصد ہے سوڈان میں بحران کو بڑھانا
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوڈان میں فوج اور
نومبر
ایران کا حملہ کیسا رہا؟ صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: حالیہ گھنٹوں میں عبرانی میڈیا نے ایران کے طاقتور آپریشن
اپریل
بھارت کشمیر میں غیر انسانی حربے استعمال کر رہا ہے: صدر مملکت
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بات
فروری