?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم وہی کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا، جو مفاد میں نہیں ہوگا وہ نہیں کریں گے۔ امریکی صدر اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں لیکن اگر انہوں نے ڈومور ہی کہنا ہے تو بہتر ہے فون نہ ہی کریں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مثبت طریقے سے بات ہو، جس میں پاکستان سمیت خطے کا فائدہ ہو۔
معید یوسف نے کہا کہ ہم وہی کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا، جو مفاد میں نہیں ہوگا وہ نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے بھی مشیر برائے قومی سلامتی کہہ چکے ہیں کہ امریکی صدرجوبائیڈن اگر وزیراعظم عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں یہاں بائیڈن کا کوئی انتظار نہیں کررہا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی لیکن یہ بات چیت صرف افغانستان تک محدود نہیں ہونی چاہیئے اور اگرصرف الزامات لگانے ہیں اور اڈوں کی بات ہی کرنی ہے تو وقت ضائع نہ کریں، گڈ لک بائیڈن ! ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، تمام سرحدوں سے اس کے خلاف منصوبہ بندی، حمایت اور اسپانسر پر مبنی دہشت گردی مسلط کی گئی جو بدقسمتی سے آج بھی ایک حقیقت ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 16ویں اجلاس سے بھی خطاب کیا ، جہاں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں اور دہشت گرد ہمارے ملک اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مستقل طور پر فعال رہتے ہیں لیکن عالمی سطح پر خود کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کے حامی کے طور پر پیش کرتے ہیں ، سب سے بڑا چیلنج دراصل افغانستان میں امن کے حصول میں ناکامی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان بطور ملک تاریخی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔


مشہور خبریں۔
ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ
جولائی
اسرائیل شام میں دہشت گردی کی تحریکوں میں ملوث
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ شمالی شام میں دہشت گردوں کی فتنہ انگیز حرکتوں
دسمبر
پشاور ہائیکورٹ: آئینی ترمیم، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل
?️ 15 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے موجوزہ آئینی ترمیم اور پریکٹس اینڈ
اکتوبر
امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے
جولائی
وال اسٹریٹ جرنل: جنگ بندی کے بعد غزہ میں حماس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ جنگ بندی کے
نومبر
حماس غزہ جنگ کے خاتمے کے بدلے تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے تیار
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور گروپ کے
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:19 سالہ فلسطینی نوجوان محمد زکارنہ آج صبح جنین کے جنوب
ستمبر
ایلون مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا منصوبہ روک دیا
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں : وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک
اگست