?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مضبوط دفاع کے لیے مستحکم معیشت کو ضروری قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 122 ویں مڈشپ مین اور 30 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے واضح کیا کہ ملک کے مضبوط دفاع کے لیے مستحکم معیشت ضروری ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔
ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے، پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، دنیا کو متعدد چینلجز کا سامنا ہے، ہمیں بھی عالمی سطح پر مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
تقریب میں کمیشن حاصل کرنے والے 79 افسران میں 50 مڈشپ مین اور 29 ایس ایس سی کورس افسران شامل تھے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیشننگ کوسفر کا آغاز قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
پاسنگ آؤٹ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام کے ساتھ غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
قبل ازیں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کیڈٹس نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کوجدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی ہے، کیڈٹس نے جدید آپریشنز میں حصہ لینےکی تربیت بھی حاصل کی۔
اس موقع پرپاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کیا اورقومی پرچم کوسلامی دی، مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے پریڈ کامعائنہ کیا۔
پاکستان نیوی کے جوانوں نے خوبصورت اندازمیں فن کامظاہرہ کیا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔


مشہور خبریں۔
یوکرین نے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کئے
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کی حکومت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ
جون
فاشر پر حملے کے دوران سوڈانی شہریوں کے خلاف اعصابی گیس کا استعمال
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: خاموشی توڑتے ہوئے سوڈان کے سفیر نے تیز رفتار حمایتی دستوں
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کے دوران 800 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: یورو میڈ انسانی حقوق واچ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت
نومبر
مأرب کی آزادی پر امریکی تشویش کی وجوہات
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب
جولائی
حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نیا کارنامہ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ
دسمبر
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء
جولائی
حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
?️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار
اگست
امریکی فوجی صنعت کا زوال شروع
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی صنعت نے فوج کے
دسمبر