?️
لاہور (سچ خبریں) ایرانی وفد کے سربراہ سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کریں ہمارا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں؟۔
ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے ایکس پر لکھا ہے کہ ایرانی وفد میں میرے ساتھیوں نے مستقبل کی جانب دیکھتے ہوئے تجاویز پیش کیں، مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے قبل اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس ضروری حسنِ نیت اور ارادہ موجود ہے، لیکن گزشتہ دو جنگوں کے تجربات کی وجہ سے ہمیں مخالف فریق پر اعتماد نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر محاذ کو، فوجی جدوجہد کے ساتھ ساتھ، اقتدار کی سفارت کاری کا ایک اور ذریعہ سمجھتے ہیں تاکہ ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے، اور ہم ایران کے قومی دفاع کے چالیس دنوں کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ایک لمحے کے لیے بھی کمی نہیں آنے دیں گے۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ میں اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کا بھی شکر گزار ہوں جس نے ان مذاکرات کے عمل کو آسان بنانے میں کردار ادا کیا، اور میں پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایران 9 کروڑ افراد پر مشتمل ایک قوم ہے، میں ایران کے تمام بہادر عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے رہبرِ اعلیٰ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اپنے بچوں کی حمایت کی اور ہمیں اپنی دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا، اس پر میں ان کا ممنون ہوں، اور ان 21 گھنٹوں پر مشتمل سخت مذاکرات میں شریک اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں: شاباش، اللہ آپ کو قوت دے۔
انہوں نے ایکس پر آخر میں لکھا کہ زندہ باد اور ہمیشہ قائم رہے ہمارا پیارا ایران!


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی شرط
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو
جولائی
میں ایران کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتا؛ معاہدہ ختم: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے
جولائی
صیونی حکومت میں حریدیوں کی فوجی خدمت سے معافی کا تنازع جاری
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں: حریدی یہودیوں انتہا پسند یہودی کو فوجی خدمت سے معافی
مئی
خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 8 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جنوری
اہم تنصیبات پر مصنوعی ذہانت کے سائبر حملوں کا خطرہ؛ خودکار حملے حکومتوں کے لیے نیا چیلنج
?️ 7 نومبر 2026سچ خبریں:2026 کے سائبر سکیورٹی واقعات نے ظاہر کیا ہے کہ مصنوعی
نومبر
صدر آصف زرداری سے خالد مقبول کی ملاقات
?️ 14 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ
مارچ
سابق صیہونی وزیراعظم کا ایران کے خلاف نئی جنگ چھیڑنے پر انتباہ
?️ 3 نومبر 2026سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے خبردار کیا ہے کہ
نومبر
طوفان الاقصیٰ کی تیسری سالگرہ پر عالمی رائے عامہ کا ردعمل
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کی تیسری سالگرہ پر دنیا بھر میں سوشل میڈیا
اکتوبر