پاکستان کی غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدیدمذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان 40 بحری جہازوں پر مشتمل صمود غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، جس پر 44 ممالک کے 450 سے زائد انسانی ہمدردی کے کارکن سوار تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ان تمام افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ بے سہارا فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے‘، وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اس ’بربریت‘ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ’امن کو موقع دیا جانا چاہیے اور انسانی امداد ان ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے‘۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور غیر قانونی ناکہ بندی سے 20 لاکھ فلسطینی متاثر ہیں، انسانی امداد روکنا اسرائیل کی بطور قابض قوت ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلوٹیلا پر سوار تمام کارکنان اور رضا کاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، اسرائیل کو بار بار کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

پاکستان نے فلسطینی عوام سے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم اور بی اے پی کو منانے کی کوششیں تیز

?️ 28 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادیوں نے موجودہ حکومت سے بھی گلے شکوے

اسرائیل کے نئے وزیر جنگ کٹھ پتلی ہیں:نیتن یاہو کے مخالف رہنما

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:نیتن یاہو کے مخالف صیہونی رہنما یائر لاپڈ نے یسرائیل کاتز

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے جاری 21

پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ کے بعد دائر مقدمات ختم کروانے کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے غیر جوابی پیغامات پر ماہانہ حد مقرر کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسپیم اور غیر

فرانس میں مسلسل احتجاج؛ مظاہرین نے میکرون کے پسندیدہ ریسٹورنٹ کو آگ لگائی

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں پنشن اصلاحات پر تنازعات کو حکومت اور ٹریڈ یونینوں

مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم کی تقریر میں خلل ڈالا

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ایسی صورت حال میں جب زندگی گزارنے کے اخراجات اور

گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام

?️ 1 فروری 2024گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے