پاکستان کی غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدیدمذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان 40 بحری جہازوں پر مشتمل صمود غزہ فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، جس پر 44 ممالک کے 450 سے زائد انسانی ہمدردی کے کارکن سوار تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم ان تمام افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں جنہیں اسرائیلی افواج نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ بے سہارا فلسطینی عوام کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے‘، وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اس ’بربریت‘ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ’امن کو موقع دیا جانا چاہیے اور انسانی امداد ان ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے‘۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلوٹیلا میں 40 سے زائد سول جہاز اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کے لیے انسانی امداد لے جا رہے تھے، فلوٹیلا پر سوار کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور غیر قانونی ناکہ بندی سے 20 لاکھ فلسطینی متاثر ہیں، انسانی امداد روکنا اسرائیل کی بطور قابض قوت ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلوٹیلا پر سوار تمام کارکنان اور رضا کاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، اسرائیل کو بار بار کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

پاکستان نے فلسطینی عوام سے غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

امام خمینی کے عالم اسلام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں: پاکستانی مفکرین

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:انقلاب اسلامی ایران کے عظیم بانی امام خمینی کی 34ویں برسی

فلسطینی خواتین کے ساتھ اسرائیلی عصمت دری کے ثبوت موجود ہیں: اقوام متحدہ

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے

امریکی پابندیوں کی وجہ سے کوبا میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح دوگنا

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:کیوبا کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے مطابق امریکی پابندیوں

سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون و آئین اجازت نہیں دیتا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی

جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ

ویکسین لگوانے سے بیماری کا علاج ہوگا،افواہوں پر توجہ نہ دیں

?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ٹویٹر

لبنان کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کی نئی حکمت عملی

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معارف اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے

چین نے تائیوانی اہلکار کے اسرائیل کے خفیہ دورے پر شدید احتجاج کیا ہے

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے