?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ان کا کہنا ہے کہ پکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، انشا اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، آج ہم جس جگہ پہنچیں ہیں اس کی پیچھے کافی محنت ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فورکلوژر قانون کی بدولت کی بینک فنانسنگ کرتا ہے، پاکستان میں مورگیج فنانسنگ نہ ہونے کے برابر تھی اور پاکستان میں مکان کیلئے بینکوں کا قرضہ دینے کارواج کم تھا، ایک سسٹم بن گیا تھا کہ رشوت دیں گے تو کام ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹس کو تبدیلیاں رکاوٹیں لے کر آتا ہے ، ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا ہے، سسٹم میں برائی اور کرپشن ہوتو سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔
عمران خان نے ملک میں قانون کی بالادستی سے متعلق کہا کہ بڑے بڑے سیاسی مافیا قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں، ہم ملک میں قانون کی عملداری لارہےہیں، برطانیہ میں کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں قانون سے بالا ہوں، یہاں بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کررہے ہیں، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے، لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان ، کہاں ہے مدینہ کی ریاست۔
انھوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کےذریعے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو پیسےدیئے، کسانوں کو کھاد کیلئے بھی براہ راست سبسڈی دیں گے ، ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بننے جارہاہے، ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کی مقبولیت نچلی ترین سطح پر پہنچی
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز کے سروے کے تازہ ترین نتائج
مئی
طوباس میں صیہونی فوج کی حالت زار
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملے
مئی
صیہونی سیاستدان کا نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے نیتن یاہو کی
فروری
فلسطینی قیدیوں نے عالمی برادری سے کیا مانگا؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تحریک نے ایک کھلے خط میں مطالبہ
نومبر
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر چھاپہ مارا
فروری
ملک بھر ریکارڈ توڑ ویکسین لگائی گئی:اسد عمر
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر
اپریل
سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں
?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول
دسمبر
وزیر اعظم کا چند اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال میں غریب
جون