پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر غیرملکی معاونت گرانٹس اور قرضوں کی شکل میں موصول ہوئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر اپریل کے اختتام تک پاکستان کو دوطرفہ، کثیرالجہتی اور دیگرشراکت داروں و اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، اپریل کے مہینہ میں پاکستان کو ملنے والی غیرملکی معاونت کاحجم 237.24 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.866 ارب ڈالر معاونت موصول ہوئی جبکہ اپریل میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے ملنے والی معاونت کاحجم 121.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے سی اے ٹی آئی سی کی جانب سے 508.4 ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک 708.30 ملین ڈالر ، اے آئی آئی بی 309.95 ملین ڈالر ، آئی بی آرڈی 171.67 ملین ڈالر ، آئی ڈی اے 1.353 ارب ڈالر ، ایفاد 26.29 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک 67.46 ملین ڈالر ،اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 200 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے 29.11 ملین ڈالر کی امداد و گرانٹس فراہم کی گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 877.76 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی جبکہ اپریل میں یہ حجم 7.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے 67.39 ملین ڈالر ، فرانس 41.66 ملین ڈالر ، جرمنی 20.71 ملین ڈالر ، جاپان 27.16 ملین ڈالر ، جنوبی کو ریا 26.61 ملین ڈالر ، سعودی عرب 62.03 ملین ڈالر ،سعودی تیل سہولت 595.18 ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 37.02 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔وزارت اقتصادی امورکے مطابق ٹائم ڈیپازٹس کاحجم دوارب ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی صورت میں پاکستان کو 889.43 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط ملک بنائیں گے: صدر مملکت

?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یوم قائد کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام

صیہونی اخبار کا مغربی پٹی کی مزاحمت کے بارے اہم اعتراف

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ ڈرون

پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور علی شاہ کے

روس اور انگلینڈ کے ساتھ تعلقات پر ایک نظر

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ انگلینڈ کے

یورپ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم 

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے منگل کی

کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ

?️ 16 جون 2021سچ خبریں:آج کل جہاں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر ہے

شمالی شام میں چار ترک فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 25 جولائی 2021ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی

سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان وزارت سے مستعفی

?️ 11 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے استعفے سے متعلق وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے