?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے چینی ساختہ کورونا ویک نامی کورونا ویکسین کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا ویک ان ایکٹیویٹڈ ویکسین 2 ڈوزز پر مشتمل ہے، اور یہ منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ کی جاتی ہے۔کورونا ویک نامی ویکسین کا اجازت نامہ حاصل کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین سے کورونا ویک کے نام سے ویکسین کے لیے خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے، کرونا ویک چینی کمپنی سائینو ویک لائف سائنسز کی تیار کردہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینو ویک نے پاکستان کو حسب ضرورت ویکسین فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے، یہ کمپنی آغاز میں محدود پیمانے پر کرونا ویکسین فراہم کرے گی۔
پاکستان میں ڈریپ کرونا ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکی ہے، لاہور کی ایک نجی کمپنی نے بھی کرونا ویک ویکسین کا اجازت نامہ حاصل کیا ہے، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا ویک ان ایکٹیویٹڈ ویکسین 2 ڈوزز پر مشتمل ہے، اور یہ منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ کی جاتی ہے۔
چین نے جولائی 2020 میں کرونا ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی، اس کے فیز ون اور ٹو کلنیکل ٹرائلز چین میں کیےگئے، جب کہ فیز 3 ٹرائلز لاطینی امریکا، یورپ، ایشیا، برازیل، ترکی، انڈونیشیا، فلپائن میں کیےگئے۔ترکی کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 83.5 فی صد معیاری ثابت ہوئی، انڈونیشیا کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 65.3 فی صد معیاری ثابت ہوئی۔
میکسیکو، تیونس، زمبابوے، آذربائیجان، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، فلپائن، تھائی لینڈ کرونا ویک ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں، انڈونیشیا دسمبر 2020 میں کرونا ویک ویکسین کی پہلی کھیپ درآمد کر چکا ہے، جب کہ سائینو ویک رواں ماہ مختلف ممالک کو ویکسین کی 7 کروڑ ڈوز فراہم کر چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن
ستمبر
ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایک طرف وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے
ستمبر
ٹرمپ زیلینسکی کو امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں: فائننشل ٹائمز
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: فائننشل ٹائمز نے مطلع ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
جولائی
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد مبہم ہے: روس
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جون
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، 18 اہلکار شہید
?️ 1 فروری 2025ضلع قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں
فروری
نتن یاہو کی معافی کی درخواست کو قبول کر لیا جائے گا
?️ 2 دسمبر 2025 نتن یاہو کی معافی کی درخواست کو قبول کر لیا جائے
دسمبر
صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں صحافیوں اور
جولائی