?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق یہ پیشرفت فوری جنگ بندی، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون خرابے کے خاتمے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور دیرپا امن کی جانب ایک قابلِ اعتبار سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اسرائیل فوری طور پر غزہ میں حملے بند کرے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں امن کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے اور پرخلوص امید رکھتا ہے کہ یہ ایک پائیدار جنگ بندی اور منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کا باعث بنے گا، پاکستان اس عمل میں تعمیری اور بامعنی کردار ادا کرتا رہے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لئے اپنی اصولی حمایت دہراتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس جدوجہد کو فلسطینی عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق سمجھتا ہے جو بالآخر ایک خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج ہوگا، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو، یہ موقف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں، پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کیلئے کام کرے گا، حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، الحمدللہ فلسطین میں جنگ بندی کے قریب ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا السنور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں غاصبانہ جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی قیدیوں کی
مئی
اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قطر کا ردعمل
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے
اکتوبر
الجزائر میں یورپی کمپنی کے جاسوسی اسکینڈل کی سماعت، فرانسسی فرم پر حساس معلومات منتقل کرنے کا الزام
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:الجزائر کی عدالت ایک فرانسیسی کمپنی کے خلاف سنگین جاسوسی کیس
فروری
مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس
مارچ
ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 1 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا
جون
اسرائیل 1000 روزہ جنگ میں کسی کامیابی سے محروم رہا، مکمل ناکامی کا اعتراف
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور میڈیا نے اعتراف کیا
جولائی
صہیونی حکومت کی بین الاقوامی AI کانفرنس عالمی بائیکاٹ کی زد میں
?️ 4 جنوری 2026 صہیونی حکومت کی بین الاقوامی AI کانفرنس عالمی بائیکاٹ کی زد
جنوری
اسرائیلی ادارے کا اعتراف، فلسطینی قیدیوں کو بھوکا رکھا جا رہا ہے
?️ 15 دسمبر 2025 اسرائیلی ادارے کا اعتراف، فلسطینی قیدیوں کو بھوکا رکھا جا رہا
دسمبر