پاکستان کا مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کیخلاف سخت ردعمل

دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں پر اسرائیل کی جانب سے قنضہ کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی قانون ساز اسمبلی میں پیش کیے گئے مجوزہ بل کے ذریعے غیر قانونی یہودی بستیوں سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیلی دائرہ اختیار میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدام اٹھائے تاکہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات سے روکا جاسکے اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت کے تحفظ کے لیے علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، تاکہ فلسطینیوں کے لیے امن، انصاف اور وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متحد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جو 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

مشہور خبریں۔

جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری

?️ 10 فروری 2023 لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا

ڈراموں میں شادی شدہ خواتین کو غیر مرد سے معاشقہ کرتے دکھایا جاتا ہے، نادیہ خان

?️ 1 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان ڈراموں

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، عمران خان

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی

?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی

پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے

بلاول بھٹو کا حکمران کو چیلینج، اوپن بیلٹ ہو یا خفیہ ووٹنگ ہم تیار ہیں

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاول

چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین،

صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے