پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان طالبان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین کامیاب رہا، خطے کے امن او ترقی کیلئے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا گیا، دونوں ممالک نے اپنی آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پہلی بار چین کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کیلئے ناگزیر ہے۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے، پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں افطار کے بعد مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

?️ 13 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں

پنجاب میں ڈاکوں نے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا

?️ 11 اکتوبر 2021صادق آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی

امریکی ہائی لیول وفد کے اسلام آباد دورے کے اہداف

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں:  آج اور کل امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی

جرمنی کا سیاہ ریکارڈ: صدام کو اسلحہ فراہمی سے لے کر اسرائیلی جارحیت کی سفاکی تک

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: جب بین الاقوامی برادری کو صیہونی ریاست کے ایران پر حملے

ایران کے خلاف ڈرون نیٹ ورک بنانے کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جدوجہد

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:   بدھ کو امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا

عمران خان کو عامر لیاقت کے بارے میں کیا بتایا گیا

?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے

The Most Outrageous Kim Khasyian Outfits of All Time

?️ 1 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

شمالی غزہ کی تصاویر کیا کہہ رہی ہیں؟ سابق صیہونی انتہاپسند وزیر کی زبانی

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے شمالی غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے