?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں ہفتے متعدد غیر ملکی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا، اسپین کی پارلیمان کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری خارجہ سمیت متعدد راہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہمیش فالکنر نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اور قازقستان کی تیسری باہمی سیاسی مشاورت کا دور منعقد ہوا جب کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ ٹریڈ کمیشن کا 14 واں سیشن اسلام آباد میں جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یو این خصوصی کمیٹی براہے اسرائیلی سرگرمیوں کی گذشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلارس کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے، بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک دورہ کریں گے جس میں فریقین دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متلعق قرارداد کے ویٹو پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بالخصوص بچوں کے مصائب عالمی توجہ کے منتظر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کو تعینات کرنے کی کوئی سفارش زیر غور نہیں ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں، ان دہشت گرد گروہوں کو پاکستان مخالف سپورٹ پر بھی شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے لیے بھی خطرہ ہے، ہم نے متعدد مرتبہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں اور ان کے آپریشنز سے افغان انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دوحہ معاہدے سمیت متعدد عالمی معاہدوں کے تحت ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری مغربی ایشیا احمد نسیم وڑائچ سے ملاقاتیں کیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر برطانوی رکن اسمبلی کے برطانوی فارن سیکرٹری کو لکھا گیا خط دیکھا، اس خط کو پاکستان کے ساتھ شئیر نہیں کیا گیا، یہ خط برطانوی پارلیمانی نمائندوں کا اندرونی معاملہ ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ بھارتی انتظامیہ اپنے تمام شہریوں بشمول مسلمانوں کو مذہبی آزادی یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم مشرقی ایشیا میں پاکستانیوں کے اغوا و جبری مشقت کے کچھ کیسز سے آگاہ ہیں، اس حوالے سے ہمارے سفارت خانے ان ممالک سے رابطہ میں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی تک امریکہ میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے معلومات فراہمی کا منتظر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو غزہ جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین قرارداد کے خلاف امریکا کے ویٹو کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قرارداد میں یرغمالوں کی فوری رہائی کا مطالبہ شامل ہو نا چاہئے۔
امریکی خبررساں ادارے ’وائس آف امریکا‘ کے مطابق سلامتی کونسل میں عالمی ادارے کی 15 رکنی کونسل نے 10 غیر مستقل ارکان کی طرف سے غزہ سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، قرار داد میں 13 ماہ سے جاری جنگ میں ’فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ قرارداد میں یرغمالیوں کی رہائی کا الگ سے مطالبہ شامل کیا گیا تھا۔
کونسل کے 10 اراکین الجزائر، ایکواڈور، گیانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق، جنوبی کوریا، سیرا لیون، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو روکنے پر امریکا پر شدید تنقید کی۔
اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ واشنگٹن نے واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف اس قرارداد کی حمایت کرے گا جس میں واضح طور پر جنگ بندی کے حصے کے طور پر یرغمالوں کی فوری رہائی کا مطالبہ شامل ہو گا۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا: لوئر کُرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ
?️ 16 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی
جنوری
اسرائیلی حملے سے ایرانی اتحاد ہوا مضبوط: فرانسیسی تجزیہ کار
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "الاخبار” سے بات چیت میں ایک فرانسیسی
جولائی
گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 28 جون 2025لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس
جون
غزہ جنگ میں ہلاکتیں صہیونیوں کو عوام میں ہمرس خریدنے پر مجبور کرتی ہیں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبرین: اسرائیلی وزارت دفاع اپنے یونٹوں کو لیس کرنے کے لیے
جولائی
حکومت نے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا
?️ 4 مارچ 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو
مارچ
2024 میں 1,700 کروڑ پتی اسرائیل سے فرار
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 2024 میں اسرائیل
اپریل
سعودی عرب کا دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ سازی کا کارخانہ بنانے کا اعلان
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی دفاعی صنعت نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مارچ
ترکی نے صہیونی وزیر خارجہ کے عہدے کو بے فائدہ قرار دیا
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جون