?️
اسلام آباد/کابل (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار پہنچ گیا ہے ، پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان لے جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ کل افغانستان پہنچا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سے آج دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر ، قندھار پہنچ گیا ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا، پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے ،منصوراحمدخان کا ٹوئٹ۔
گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان لے جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ افغانستان پہنچا تھا ، سامان میں 10 ٹن آٹا، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات کی بڑی مقدار شامل تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ کل امدادی سامان سے بھرا سی ون تھرٹی جہاز قندھار پہنچے گا جب کہ تیسرا جہاز پرسوں امدادی سامان لے کر خوست پہنچے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف نئی امریکی اور صیہونی سازش
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں مسلح کارندوں کی تنظیم کو
نومبر
امریکہ دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کو استعمال نہ کرے:چین
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا
دسمبر
جرمنی وزیر خارجہ کا لبنان کا سفر کرنے کا ارادہ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے لبنان کی سرحدوں کی
جون
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے بعد کہا کہ
اپریل
انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) دہشت گردی کی روک تھام میں
جولائی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزئی نے 17
اکتوبر
ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی
جون
صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید نے
جون