پاکستان کا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور

پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس سلسلے میں سفارتی سطح پر اہم پیش رفت جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے سعودی ولی عہد سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ ایران کے صدر کے ساتھ بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ناروے، سعودی عرب اور آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ بھی سفارتی روابط استوار کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے لبنان، مصر اور بنگلادیش کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے۔ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم بھی سفارتی محاذ پر متحرک ہیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مساجد، خواتین اور بچوں پر حملوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے، ترجمان نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کو سیل کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنائے۔

مشہور خبریں۔

ایران کی میزائل قوت اسرائیل کے لیے بھیانک خواب:یمن

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:رہبر انصارالله یمن عبدالملک الحوثی نے ایران کی اسرائیل پر

اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے

?️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں

یمنی دارالحکومت پر جارحیت پسندوں کے فضائی حملے جاری

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں میں سلسلہ وار فضائی

امریکا کی جانب سے یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، جرمنی اور فرانس نے ڈنمارک سے وضاحت طلب کرلی

?️ 2 جون 2021فرانس (سچ خبریں)  امریکا کی جانب سے یورپی رہنماؤں کی جاسوسی کے

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی

?️ 18 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اہم قدم اٹھاتے

معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیر اعظم

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی ترقی

چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا

?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا

60% امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کے 2024 کے انتخابات میں حصہ لیے کے مخالف

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی 2024 کے صدارتی انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے