?️
اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا کہ ابوظبی کے دورے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا دوران ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ابو ظبی ترقیاتی فنڈز (اے ڈی ایف ڈی) کے ذریعے 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی ادائیگی میں توسیع کے فیصلے پر یو اے ای کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے مابین گرم جوشی پر مبنی برادر تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان کی افغانستان میں جاری امن و مفاہمت کے عمل کی حمایت کے لیے مستقل کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے امور بشمول تجارت، سرمایہ کاری، انفرا اسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، سیاحت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کی مہمان نوازی پر تحسین کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب عبد اللہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی دفتر خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کی مدد کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا اس وقت کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ عبد اللہ الجدان نے ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔
معاہدے میں درج تھا کہ سعودی عرب رقم کی ادائیگیوں میں توازن کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے سمیت 3 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل بھی فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے علاوہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور احمد بن علی السیغ سے بھی ملاقات کی تھی۔
شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔اس ضمن میں دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی مثبت شراکت کا اعتراف کیا علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے بیرون ملک دوروں کے اگلے مرحلے میں آج تہران پہنچ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے مہنگائی کا بھی دوسرا تحفہ دے دیا
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری پر
جولائی
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب
جولائی
ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ، سندھ حکومت کی مخالفت
?️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بے امنی
اپریل
چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور عمران خان کےدرمیان ویڈیو لنک پر بات چیت
?️ 29 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے
جولائی
ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار
?️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی
دسمبر
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اعلان کیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی یوم قدس کے موقع پر دفتر خارجہ کے
مئی
یمن نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں:یمنی مسلح فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا
دسمبر
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون