?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی بیانات میں معروضیت، حقائق کی درستی اور مکمل سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے تبصرے متوازن نہیں، دہشت گرد حملوں میں شہری ہلاکتوں کو کم کرکے پیش کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر عوامی خدمات میں خلل ڈال رہے ہیں اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، شرپسند عناصر کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت ثابت ہو چکی ہے جبکہ ریاستی اقدامات کو روکنے کے لیے منظم رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریبی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آپریشن میں مارے گئے 5 دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی قبضے میں لینا شرپسندوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، پولیس نے ان میں سے 3 لاشیں واپس حاصل کر لیں، انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے، حکومت خاص طور پر دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔
شفقت علی خان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کسی قسم کی رعایت یا معافی کی گنجائش نہیں جبکہ حکومت کے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں، ہر شہری کو آئینی حقوق کے تحت قانونی چارہ جوئی کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ تعمیری مکالمے کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے
مئی
کراچی میں دودھ کے تمام نمونے مضر صحت پائے گئے، کمشنر کی سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ
?️ 3 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا
دسمبر
استنبول میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کے مجرم گرفتار
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ سانتا
جنوری
وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسی مشاورت ہوئی، نہ ضرورت ہے، مریم اورنگزیب
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم
اپریل
دوحہ امن معاہدے کی روح پامال، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان ایک بار پھر عالمی و علاقائی دہشت
نومبر
خواہش ہے اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے ایسا نہ کروں: فضل الرحمان
?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
مارچ
روس کی جانب سےچین کو گیس کی سپلائی اضافہ
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: روسی گیس کمپنی Gazprom کے مطابق روس کی گیس کمپنی
جون
ایروان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 15 اگست 2022آرمینیائی حکام نے پیر کو ایروان میں کل ہونے والے خوفناک دھماکے
اگست