پاکستان نے بلقان میں پائیدار امن کیلئے مسلسل مکالمے اور باہمی احترام پر زور

?️

نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے بلقان میں پائیدار امن و استحکام کے لئے مسلسل مکالمے اور باہمی احترام پر زور دیا ہے۔

براعظم بلقان میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب 2013 کے برسلز معاہدے اور 2023 کے اوہرد معاہدے میں کئے گئے وعدوں پر مکمل اور خلوصِ نیت سے عمل درآمد کیا جائے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو اقوامِ متحدہ کے عبوری انتظامی مشن برائے کوسوو (UNMIK) سے متعلق تھا، پاکستان کے نگران (acting) مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے بلغراد اور پرِسٹینا کے درمیان مکالمے کے فروغ کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے انتہا پسندانہ بیانات، نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی عدم برداشت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ وہ منفی رجحانات پر قابو پائیں اور بین الجماعتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

عثمان جدون نے یو این ایم آئی کے کی ان کوششوں کو بھی سراہا جو اس نے کوسوو کی مختلف برادریوں کے درمیان مکالمے، امن اور بقائے باہمی کے فروغ کیلئے کی ہیں۔

انہوں نے احتساب کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ 2023 میں ایبر-لیپینک (Ibër-Lepenc ) نہر اور بنیسکے (Banjskë ) حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی، انہوں نے دونوں فریقوں سے اس حوالے سے مخلصانہ تعاون کی اپیل کی۔

عثمان جدون نے بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد اور کوسوو کی دستور ساز اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ کوسوو میں سیاسی عمل جلد ایک نمائندہ حکومت کی تشکیل کی طرف پیش رفت کرے گا۔

پاکستانی نگران سفیر نے کوسوو اور سربیا دونوں کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مستحکم اور خوشحال بلقان کیلئے پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام، ایک دوسرے کے جذبات کا ادراک، اور طے شدہ معاہدوں پر خلوصِ نیت سے عمل درآمد ضروری ہے۔

عثمان جدوں نے اختتام پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مکالمے اور تعاون کا پُرعزم حامی ہے۔

مشہور خبریں۔

مفتاح اسماعیل کا مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کا اعتراف

?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی بلند

کراچی کے شہری صوبہ بنانے کے حق میں نہیں۔ مراد علی شاہ

?️ 15 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی

چلتی حکومت ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی

?️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک

سیکڑوں امریکی صحافیوں کا صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے لانے کا مطالبہ

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سیکڑوں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں نے فلسطین کے ساتھ امریکی

نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف 

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر

سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد

?️ 23 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان

الیکشن لڑنے کی سیف اللہ ابڑو کو ملی اجازت

?️ 25 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے

سوڈان کے مستقبل کے لیے امریکہ کا تین مرحلوں پر مشتمل مداخلت کا منصوبہ

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب افریقی امور نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے