پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو کشمیر کی طرف متوجہ کیا

کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نشاندہی کی کہ بھارت مقبوضہ علاقے کی دو حصوں میں تقسیم اور اضافی آبادیاتی تبدیلیوں سمیت مزید غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے نفاذ پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے دونوں رہنماؤں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 22ماہ سے جاری بھارتی فوجی محاصرے کی طرف توجہ مبذول کرائی جہاں انسانی حقوق کی مجموعی اور منظم خلاف ورزیوں سمیت بڑے پیمانے پر جبر کے ذریعے کشمیریوں کے جائز مطالبات کو دبانے کا عمل جاری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بھارت کی طرف سے عائد غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کردیا ہے اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازع کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ذمے داری پوری کرے۔

وزیر خارجہ نے اپنے خط میں سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جبر کی اپنی مہم کو ختم کرے اور 1951 سے اب تک تمام غیر قانونی کارروائیوں بشمول 5 اگست 2019 اور اس کے بعد تمام اقدامات واپس کرے اور مقبوضہ علاقے مزید کسی بھی یکطرفہ تبدیلیوں کو مسلط کرنے سے باز آجائے۔وزیر خارجہ کا خط پاکستان کے مستقل نمائندے نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازع کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے اور وزیر خارجہ یہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان سے قابل عمل مذاکرات کے حوالے سے ماحول پیدا کرنے کا انحصار بھارت پر ہے۔

مشہور خبریں۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ:امداد کے لئے پاک فوج بھی میدان میں آگئی

?️ 7 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے

زمانہ بدل گیا، پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال ہوتا تھا، آجکل ان سے گھبراہٹ ہوتی ہے، حنا بیات

?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ

متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی ربی لاپتہ

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ

شام کے حوالے ترکی کا موقف؛ترک صدر کی زبانی

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کی صورتحال اور بشار

چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے پندرھویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’فارورڈ بلاک‘

حماس: دمشق کے خلاف اسرائیلی جارحیت خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں

صیہونی ریاست کی اندرونی صورتحال؛سابق صیہونی وزیراعظم کی زبانی

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم اور نیتن یاہو کی اپوزیشن کے

ریاض اسلام آباد دفاعی معاہدہ، امریکہ اور اسرائیل کے لئے واضح پیغام 

?️ 20 ستمبر 2025ریاض اسلام آباد دفاعی معاہدہ، امریکہ اور اسرائیل کے لئے واضح پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے