پاکستان میں 80زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26زبانیں گمنام ہو رہی ہیں:مریم اورنگزیب

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا،پاکستان میں 80زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26زبانیں گمنام ہو رہی ہیں۔زبانوں کی ڈاکومنٹیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شہباز شریف چھ عالمی زبانیں بولتے ہیں، انہیں زبان کی اہمیت کا پتا ہے،۔مریم اورنگزیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں لینگویج ڈاکومنٹیشن کے موضوع پر انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی زبان ہی آپ کی شناخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زبانوں کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، حکومت ملک میں بولی جانے والی زبانوں کے تنوع کے لئے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جدید دنیا میں کئی زبانیں تیزی سے معدومیت کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

زبانوں کے تحفظ کیلئے ڈاکومنٹیشن کی ضرورت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے کثیر السانی کلچر ضروری ہے۔انکا کہنا ہے کہ زبان مختلف کلچرز کو اکٹھا کرتی ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن کے حوالے سے ایونٹ کے انعقاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری تاریخ زبان کی اہمیت کو بیان کرتی ہے، موجودہ دور میں نوجوان نسل اپنے کلچر اور تاریخ سے دور ہے، نوجوان نسل میں زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 80زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26زبانیں گمنام ہو رہی ہیں، ملک کے باہر اپنی زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اپنی زبان سے ہی اپنی شناخت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار روزہ ورکشاپ ایک ایسے باب کا آغاز ہے جہاں زبان کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی، حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو لنگوئسٹک مینجمنٹ سسٹم کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ا نہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی چھ عالمی زبانیں بولتے ہیں، انہیں زبان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے، زبان سماجی تعلق کو پروان چڑھاتی ہے۔

زبان ایک ایسی طاقت ہے جو ثقافتوں کو تقویت دیتی ہے، زبان کو محفوظ کرنے میں ہی قوموں کی بقا ہے، اس سے ہماری قومی شناخت کو تقویت ملے گی، بدقسمتی سے ہمارے نصاب میں ان چیزوں کا فقدان ہے، نوجوان نسل کا اپنی زبانوں سے تعلق پیدا کرنا ہوگا، حکومت ایک نصاب پر عمل پیرا ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے پلیٹ فارمز کو اس اقدام کے فروغ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، زبان کی اہمیت کو پی ٹی وی کی سکرین اور ریڈیو کی آواز میں شامل کریں گے، یہ تسلسل پر مبنی پروگرام ہوگا جو پاکستان کے عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیرستان میں فوج کے دو جوان شہید ہوگئے

🗓️ 28 نومبر 2021خیبر پختونخوا (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال

🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست

سعودی جنگجوؤں کی یمن میں صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر بمباری

🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

جان بچانے کے لیے مقبوضہ فلسطین سے نوجوانوں اور سرمایہ دار فرار

🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفانی جنگ کے آغاز کے بعد صیہونیوں کے درمیان

انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے،عمران خان

🗓️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے

پاکستان نے مودی کا تنازع کشمیر کو ’حل‘ کرنے کا دعویٰ سختی سے مسترد کردیا

🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے گجرات میں ایک عوامی ریلی کے دوران

ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ

🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل

ایرانی انتخاباتی مناظروں کی میڈیا پر گہماگہمی

🗓️ 6 جون 2021سچ خبریں:المیادین نیوز چینل نے تہران اسٹوڈیو سے ایرانی انتخاباتی خبروں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے