?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان سے آنے والے امریکی فوجیوں کی پاکستان میں طویل مدتی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو غیر ملکی ملک میں قیام کریں گے انہیں 21 سے 30 دن کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں انہوں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ پاکستان، سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں واپس جانے والا ہے۔
وزیر داخلہ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کے اس دعوے پر برہمی کا اظہار کیا کہ حکومت، وفاقی دارالحکومت میں امریکیوں کے لیے ہوٹلوں کی بکنگ کر رہی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ طورخم بارڈر سے 2 ہزار 192 افراد پاکستان میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ ایک ہزار 627 ہوائی راستے سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چمن بارڈر سے کم تعداد میں لوگ آئے تھے۔
شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ بہت سے لوگ روزانہ کی بنیاد پر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفر کرتے ہیں، بہت سے افغان اس سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئے اور اپنے ملک لوٹ گئے، یہ ایک عام سرگرمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والوں کو ویزوں کا اجرا پیسہ کمانے کی مشق نہیں ہے، اس سرگرمی کے ذریعے فنڈز پیدا کرنے کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ان لوگوں سے عام ویزا فیس وصول کی جارہی ہے، جبکہ آمد پر ویزا مفت میں جاری کیا جا رہا ہے۔
طورخم اور چمن سرحدوں سے پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کی کیا حیثیت ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان میں سے کسی کو بھی مہاجر کا درجہ نہیں دیا گیا۔
علاوہ ازیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کابل ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کے خودکش حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تارکین وطن کی بڑی آمد کا اندیشہ تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ایک ’ ذمہ دار ملک‘ ہے اور یہ قومی سلامتی اور بین الاقوامی توقعات کے اپنے فرائض کو پورا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک نے قربانیاں نہیں دیں۔
حکومت مخالف سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اسلام آباد کی طرف مارچ کے اعلان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ قانون اور آئین کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور کہا کہ اپوزیشن حکومت کو گرانے کی اس کوشش میں ناکام ہو جائے گی جب ملک تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی منظر نامے کی وجہ سے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے اپوزیشن کو اگلے انتخابات کی تیاری کا مشورہ دیا اور کہا کہ ملک میں اگلے انتخابات سے قبل بدعنوانی کے مقدمات بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچنے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مذہبی جماعتوں کو پاکستان کے مثبت تاثر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس
?️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ
اپریل
اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، مسلم لیگ ضیا کا پی ٹی آئی میں انضمام
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق فوجی آمر ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق نے
مارچ
2025 جنگ کا سال ہوگا:اسرائیلی آرمی چیف
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال زمیر نے دعویٰ کیا ہے
مارچ
کیا روس بشار الاسد کو الجولانی حکومت کے حوالے کر دے گا؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ روس
مارچ
شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال
اکتوبر
وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں: فواد چوہدری
?️ 24 جنوری 2021وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں:
جنوری
امریکہ نے شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلانے کا کیا مطالبہ
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ نے درخواست کی ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل
فروری
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں، خواجہ آصف
?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک
دسمبر