?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں جو دہشت گردی ہورہی ہے اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور ٹریفک روک دی جائے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس میں ہٹلر مودی کی ناپاک سوچیں ہیں، فیٹیف سے ایک دن پہلے بھارت نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کرائے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں،کرپشن کے کیسز کے فیصلے دو سال میں ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ہی نہیں دی، شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی طرف آنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف راستہ بنارہا ہے کہ نواز شریف الیکشن کے دنوں میں سیدھا جیل نہ جائے، امید ہے اپوزیشن کے کرپشن کیسز کا فیصلہ دو سال میں ہوجائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی اصل جگہ آگئے ہیں، دونوں پارٹیز کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں ، آپ لوگ صرف کیمروں کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا، اس جیسی نالائق اپوزیشن میں اگلے پانچ سال بھی عمران خان کو ملیں گے، تین سالوں میں سب سے بڑا کام ڈیموں کا کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال
?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اپنے دو روزہ دورے پر
مارچ
زلزلہ اور اردگان کی سیاسی زندگی
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے کی صورتحال کا مختلف منظرناموں
فروری
ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صنعا
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کی تبدیلی اور تعمیراتی حکومت کے وزیر خارجہ جمال
جنوری
موساد اور "ینون” منصوبہ؛ اسرائیل کا شام کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایسے حالات میں جب جولانی حکومت نے شام کو صیہونی
اگست
یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی حالت
?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:امریکہ کا خیال تھا کہ حملہ آور سعودی اتحاد مأرب میں
مارچ
تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خطے کے مفاد میں ہے: سعودی دعویٰ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
جنوری
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون