?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایسے نظریات کو افسوسناک قرار دیدیا۔
جنگ اور دی نیوز کو دیے گئے پہلے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ بلوم نے حکومت کی تبدیلی جیسے وسیع پیمانے پر سازشی نظریات کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ طویل اور انتہائی اہم تعلقات ہیں، ہم ایک آزاد، خوشحال اور مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکا کی طرف سے پاکستان کے ائیر بیس مانگنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہا کہ فضائی اڈوں کے بارے میں کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
پاکستان کے جوہری پروگرام پر امریکی تحفظات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہا کہ علاقائی سلامتی اس وقت پاکستان اور اس کے پڑوسیوں کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے، پاکستان کے ساتھ سول جوہری معاہدہ نہیں کیا تاہم پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے تعاون کے لئے پر عزم ہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے موخر قرضوں سے نمٹنے کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ ادائیگیوں کو موخر کرنے کے لیے کام کرے گا، پاکستان کو اب بین الاقوامی تجارت کے انداز کو بدلنے کے بارے میں سوچنا ہو گا، پاکستان ایسی جگہ ہے جہاں انٹرنیشنل مینوفیکچررز اہم فیصلے لے کر پاکستان کے مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پاک چین تجارت پر امریکی سفیر نے کہا کہ یہاں مسئلہ دراصل یہ ہے کہ پاکستان میں کس قسم کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے؟ کیا یہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر ہے؟
ان کا کہنا تھا موجودہ پاکستانی حکومت معیشت کو دوبارہ پٹری پر ڈالنے کے لیے راستے تلاش کر رہی ہے، پاکستان میں تمام سرمایہ کاری، چاہے وہ امریکی ہو یا چینی، شفاف اور یکساں جانچ پڑتال کے بعد کی جانی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ایک ہزار بین الاقوامی مصنفین کی جانب سے اسرائیلی ثقافتی اداروں کا بائیکاٹ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot نے اعلان کیا کہ دنیا کے مختلف حصوں
اکتوبر
قطری وزیر خارجہ کی اپنے کویتی ہم منصب سے ایران پر بات چیت
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر
جون
اپسٹین کیس میں نیتن یاہو کا نام بھی سامنے آ گیا
?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:جفری اپسٹین کی فائلوں سے سامنے آنے والی ایک نئی ای
فروری
وزیر خزانہ نے 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب قرضے دینے کا اعلان کیا
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
اکتوبر
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
5 ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:قیدیوں کی کوٹھڑیوں پر صیہونیوں کا چوبیس گھنٹے حملہ، جیلوں کے
جنوری
6 بڑے یورپی ممالک کی یوکرین کی فوجی امداد میں کٹوتی
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:نئے اعداد و شمار اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
لبنان کی عیسائی جماعت کا صیہونیوں کے سرحدی دعوے پر شدید ردعمل
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی اہم اتحادی لبنان کی قومی ڈیموکریٹک عیسائی
ستمبر