?️
لاہور/ اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ سے کورونا نے شدت اختیار کر لی ہے، لاہور میں42 اور اسلام آباد میں 36 کیس سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں اومی کرون کیسز کی تعداد خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے، پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون کے 42 نئے کیسز سامنے آگئے ، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 212 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں اومیکرون کے کیسز کی کل تعداد 219 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 24گھنٹےکےدوران پنجاب میں کوروناکےباعث کوئی موت نہیں ہوئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے 360 کیس سامنے آئے۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں اومیکرون کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ شہر میں 177 اومی کرون کیسز سامنے آ چکے ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن
جنوری
امارات کی پالیسیوں سے امریکہ نا مطمئن؛ وجہ؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد، امریکہ اسے تسلیم کرنے
جنوری
عدالت نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی
ستمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا
?️ 9 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے
جون
امریکہ یمن میں وہی کر رہا ہے جو اسرائیل غزہ میں
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے یمن میں مقامات پر امریکی
جنوری
نصف صدی قبل فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کرنے کے صہیونی منصوبے بے نقاب
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: برٹش نیشنل آرکائیوز کی تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے
فروری
ہم شہید طباطبائی کے قتل کے جرم کا جواب دینے کا وقت خود معین کریں گے: نعیم قاسم
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل سید نعیم قاسم نے
نومبر
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
?️ 2 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں
دسمبر