?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب خفیہ رائے سے ہی ہوں گے۔
۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی اس رائے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔
سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔ ماضی میں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہمارے 6 سے 7 ووٹ چوری ہو گئے۔ آپ لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالیں اور شور کریں کہ اپوزیشن اوپن بیلٹ نہیں چاہتی۔جب کہ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
ے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے ہی حتمی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے میں نہ کسی کی جیت ہے اور نہ ہی کسی کی ہار ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ ایوان بالا کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔ اب سے کچھ دیر قبل چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چار ایک کی شرح سے رائے سنائی۔ ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی شامل تھے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے دیگر ججز کی رائے سے اختلاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے متعلق صدارتی ریفرنس پررائے نہیں دینی چاہیے۔ بینچ میں شامل دیگر ججز نے اپنی رائے میں کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے ارٹیکل 226 کے تحت ہوں گے۔ خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 266 میں واضح طور پر ذکرموجود ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری سے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما کی ایران ساتھ مکمل اظہار یکجہتی
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران
جون
’او خدایا! اسرائیلی بمباری کا خاتمہ فرما‘ شوبز شخصیات رفح بمباری پر اشکبار
?️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی
مئی
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
غزہ کے 97 فیصد گھروں میں پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:غزہ آبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور
جون
ڈیموکریٹس ناکام قوم کا بیانیہ بدلنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی
جون
صدر مملکت نے اسمبلیاں تحلیل کر دیں
?️ 3 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی
اپریل
ٹرمپ کی نظریں افغانستان میں بگرام فوجی اڈے پر؛ وجہ ؟
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: بگرام اڈہ، جو کبھی افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں کا
اکتوبر
جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
اپریل