پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی کے پاس املاک کو خریدنے فروخت کرنے تبادلہ کرنے واگزار کرانے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان اتھارٹی کی ایک 15 رکنی گورننگ کونسل تشکیل کریں گے، منسٹر آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن گورننگ کونسل کا صدر ہوگا، سیکرٹری ایڈمنسٹریٹو ڈویژن، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری مواصلات سیکرٹری ڈیفنس، سیکرٹری ریونیو ڈویژن کونسل کے اراکین ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی، مینجنگ ڈائریکٹر، ڈی جی ایف آئی اے بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں، چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ممبر کسٹمز، ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کی نمائندہ تنظیم کے صدر بھی اراکین میں شامل ہیں۔ اکنامک ایکسپرٹ، لیگل ایکسپرٹ، اور ایڈیشنل سیکرٹری بارڈر مینجمنٹ ونگ بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں، گورننگ کونسل کا اجلاس سال میں کم از کم دو بار بلایا جائے گا، گورننگ کونسل اتھارٹی کی مجموعی نگرانی کیلئے ذمہ دار ہوگی۔

بل کے مطابق گورننگ کونسل پالیسی اقدامات پر غور کیلئے سفارشات مرتب کرے گی، اتھارٹی کا چیئرپرسن مینجنگ ڈائریکٹر ہوگا، اتھارٹی کا سیکرٹری ڈائریکٹر پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریٹیو ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع، ایڈیشنل سیکٹری کامرس اتھارٹی کے اراکین ہوں گے، چیئرمین این این ایچ اے، ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز، ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن ایف آئی اے بھی اتھارٹی کے اراکین میں شامل ہوں گے۔

لینڈ پورٹ کو تیار کرنا، نظم و نسق تجارت، لینڈ پورٹ آپریٹرز کی کارکردگی اور نگرانی اتھارٹی کے کارہائے منصبی میں شامل ہے، سامان کی فوری کلیئرنس کیلئے اقدامات، عمل درآمد اور حکمت عملی مرتب کرنا اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

مشہور خبریں۔

ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

امریکہ اور سعودی عرب پر سابق لبنانی وزیر کا بہت بڑا الزام

?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل

سی آئی اے کے حراستی مرکز میں ہراساں کیے جانے والے ایک قیدی کا پہلا انٹرویو

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ایک قیدی نے پہلی بارباضابطہ طور پر

2کروڑ نوجوانوں کو روزگار اسکیم کے تحت بااختیار بنانےجارہے ہیں:فردوس عاشق

?️ 4 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک اہم بیان

اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی

امریکی حکومت کی جانب سے تارکین وطن کو تیسرے ممالک میں بھیجنے پر پابندی 

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے حکومت کو سینکڑوں تارکین وطن کو ان

یحییٰ السنوار کے آخری لمحات

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ابو ابراہیم تمہارا دشمن تمہیں ذلیل کرنا چاہتا تھا، اس نے

لبنانی حزب اللہ کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے