?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی کے پاس املاک کو خریدنے فروخت کرنے تبادلہ کرنے واگزار کرانے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان اتھارٹی کی ایک 15 رکنی گورننگ کونسل تشکیل کریں گے، منسٹر آف ایڈمنسٹریٹو ڈویژن گورننگ کونسل کا صدر ہوگا، سیکرٹری ایڈمنسٹریٹو ڈویژن، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری مواصلات سیکرٹری ڈیفنس، سیکرٹری ریونیو ڈویژن کونسل کے اراکین ہونگے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی، مینجنگ ڈائریکٹر، ڈی جی ایف آئی اے بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں، چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ممبر کسٹمز، ملک بھر کے چیمبر آف کامرس کی نمائندہ تنظیم کے صدر بھی اراکین میں شامل ہیں۔ اکنامک ایکسپرٹ، لیگل ایکسپرٹ، اور ایڈیشنل سیکرٹری بارڈر مینجمنٹ ونگ بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں، گورننگ کونسل کا اجلاس سال میں کم از کم دو بار بلایا جائے گا، گورننگ کونسل اتھارٹی کی مجموعی نگرانی کیلئے ذمہ دار ہوگی۔
بل کے مطابق گورننگ کونسل پالیسی اقدامات پر غور کیلئے سفارشات مرتب کرے گی، اتھارٹی کا چیئرپرسن مینجنگ ڈائریکٹر ہوگا، اتھارٹی کا سیکرٹری ڈائریکٹر پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریٹیو ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع، ایڈیشنل سیکٹری کامرس اتھارٹی کے اراکین ہوں گے، چیئرمین این این ایچ اے، ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز، ایڈیشنل ڈی جی امیگریشن ایف آئی اے بھی اتھارٹی کے اراکین میں شامل ہوں گے۔
لینڈ پورٹ کو تیار کرنا، نظم و نسق تجارت، لینڈ پورٹ آپریٹرز کی کارکردگی اور نگرانی اتھارٹی کے کارہائے منصبی میں شامل ہے، سامان کی فوری کلیئرنس کیلئے اقدامات، عمل درآمد اور حکمت عملی مرتب کرنا اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل پر فتح ایران کے ہاتھوں ہوگی: عمان کے مفتی اعظم
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے
جون
صہیونی عوام کی حماس کے ساتھ معاہدے کی حمایت: تازہ ترین سروے
?️ 16 نومبر 2024 سچ خبریں:حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقبوضہ
نومبر
یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 18 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے چین کے متعدد عہدیداران کے خلاف
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جاری
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
مارچ
تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
اپریل
یمنی تنظیم کا یوکرین کے خلاف اسلامی ممالک سے اہم مطالبہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے اعلان
جولائی
کشیدگی کو روکنے کا واحد طریقہ امریکہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:گارڈین اخبار نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری
صرف ٹرمپ ہی اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کر سکتے ہیں: نبیہ بری
?️ 2 جون 2026 سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے نیویارک ٹائمز
جون