?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حالیہ عالمی فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر کئی ممالک کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1988 میں فلسطین کے آزادی کے اعلان کے فوراً بعد اسے ریاست تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا مشرق وسطی میں منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری، خصوصاً اُن ممالک سے اپیل کرتا ہے جنہوں نے تاحال فلسطین کو تسلیم نہیں کیا کہ وہ بھی بین الاقوامی اصولوں کے تحت اس انسانی اور سیاسی فریضے کو پورا کریں۔
وزیر خارجہ نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت دہراتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
گینٹز کا استعفیٰ، جنگی کابینہ کا خاتمہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ہم نے صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے
جون
پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
?️ 31 جولائی 2025پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
جولائی
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مستعفی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
جون
ٹی ٹی پی کا پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے
?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا جرم
اپریل
ریاض نے کئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات مشروط
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان فہد ناظر کا کہنا
جون
مغربی تسلط کا خاتمہ قریب ہے: ٹونی بلیئر
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے اس بات کی
جولائی
لبنان کے بحران میں سید حسن نصر اللہ کی مزاحمت
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مجرمانہ قتل سے پہلے لبنان کے شہید
ستمبر
نابلس میں 2 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے
جولائی