?️
اسلام آباد(سچ خبریں) آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جا رہا ہے جس میں توقع کی جاتی ہے پاکستان یہ میچ جیت کا فائنل میں پہنونچے گا، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت متحدہ عرب امارات کے دورے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کےساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان فائنل میں پہنچاتووزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔
پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کاررائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
?️ 7 دسمبر 2025خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں سیکیورٹی
دسمبر
انگلینڈ میں مفلوج ہڑتالیں جاری
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق برطانوی
اگست
سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور ترکی نے سیاسی مذاکرات کا نیا دور شروع
اپریل
اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پر آگئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
ستمبر
کیا اردگان نے حالیہ شکست سے سبق سیکھا؟
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی
مئی
انتخابات کی تاریخ کا معاملہ غیرضروری طور پر سپریم کورٹ لایا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے
نومبر
حماس: فاکس نیوز کے دعوے جھوٹ ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے ایک رکن نے فاکس نیوز کے اس
ستمبر
کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی
اپریل