?️
لاہور: (سچ خبریں) فاﺅنڈرز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق حالیہ سالوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہی نہیں بلکہ مقامی سرمایہ کاری بھی سست روی کا شکار ہے جس سے مقامی کاروباروں کوسرمائے کی قلت کا سامناہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سے کاروبار سمیٹنے اور سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرنے کے رجحان بھی اضافہ دیکھا جارہاہے جو تشویش کا باعث ہے اپنے بیان میں خادم حسین نے کہا کہ بہت سے ممالک مینو فیکچررز کو غیر معمولی سہولیات اور مراعات کی پیشکش کررہے ہیںجس کی وجہ سے یہاں سے کاروبار سمیٹنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور بہت سے لوگ مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں.
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بلند ٹیکس اور توانائی کی قیمتیں بھی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہیںکیونکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے خالص منافع کم ہو رہا ہے جبکہ دیگر گھمبیر مسائل اس کے علاوہ ہیں یہ بھی رجحان ہے کہ نیا کاروبار لگانے کی بجائے مقامی ادارے بیرون ملک واپس جانے والی کمپنیوں کے کاروبار خرید رہے ہیں جس سے مقامی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی بلکہ یہ رقم بیرون ملک جارہی ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان دبئی کے تقریباً صفر فیصد انکم ٹیکس، ہموار ویزا نظام اور کاروبار دوست ماحول کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا، جہاں قیام کے اخراجات بہتر بنیادی ڈھانچے اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے پورے ہوتے ہیں اور خطرے کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کے بعد منافع اکثر دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پاکستان کوبھی اسی طرز پر سہولیات اور مراعات دینا ہوں گی.


مشہور خبریں۔
20 لاکھ سے زائد برطانوی گھرانے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں روز مرہ کے اخراجات میں اچانک اضافے کی وجہ
اکتوبر
کوویکس کا پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ فراہم
جولائی
طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے
جنوری
سعودی عرب نے امریکہ سے مانگی مدد
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق ریاض نے سعودی عرب سے کہا ہے
اکتوبر
ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے
?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
جنوری
عرب ممالک ترکی میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کر رہے ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ترکی کی عرب ممالک سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوششیں
ستمبر
بن سلمان بیجنگ سرمائی اولمپکس سے کیوں غیر حاضر ہیں؟
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے
مارچ
افغان فوج کے ہاتھوں سیکڑوں طالبان ارکین ہلاک
?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کے متعدد شہروں میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے
جولائی