پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے۔ محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپین کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اطالوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ المناک واقعہ کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا، اٹلی کی حکومت اور اپنی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اٹلی تعاون جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔ یورپین کمشنر کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے، آج دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی

روسی ماہر: قیادت کے محور پر عوامی اتحاد ایران کی کامیابی کا راز ہے

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: روس کے پریماکوف سینٹر فار فارن پالیسی کوآپریشن کے علمی

مایا علی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی

?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت

انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی

ہم روس کی سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں: پیوٹن

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اتوار کو دنیا

ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات؛ دنیا کے میڈیا میں پہلی سرخی

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، اور ولادیمیر پیوٹن، صدر روس، کے

نسلہ ٹاور کو رہائشیوں نے خالی کردیا

?️ 1 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے

حکومتی شٹ ڈاؤن میں 4000 سے زائد وفاقی ملازمین فارغ 

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، جنہوں نے حکومتی بندش کے دوران وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے