?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر اور وزیرخوراک علیم خان نے کہا ہے کہ نجی نیوز چینل خریدنے کے بعد غیرجانب داری برقرار رکھنے کے لیے وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علیم خان نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا کہ اپنے نیوز چینل سما نیوز کے حوالے سے غیر جانب داری قائم رکھنے کے لیے ضروری ھے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘لہٰذا وہ بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں، میں اُن کا ممنون ہوں، انہوں نے میری یہ گزارش تسلیم فرما لی ہے’۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں سما ٹی وی کے حصص پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان اور ان کی بیٹی کی ملکیت رئیل اسٹیٹ کمپنی پارک ویو لمیٹڈ کو منتقل کردیے گئے تھے۔
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے منظوری کے بعد سما ٹی وی کی انتظامیہ اور حصص منتقل کرنے کی منتقل کردیے گئے تھے۔
بی بی سی نے بتایا تھا کہ اجلاس کے دوران بلوچستان سے پیمرا کے رکن فرح عظیم شاہ نے سما ٹی وی چلانے والی کمپنی جاگ براڈکاسٹنگ سسٹمز لمیٹڈ کی درخواست منظور کرنے کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی، جس میں انہوں نے انتظامیہ کی تبدیلی اور اس کے حصص لاکھوں کے واجبات ادا کیے بغیر منتقلی کی درخواست کی تھی۔
پیمرا کے قوانین کے مطابق کسی بھی چینل کے حصص اور ملکیت پیمرا کے واجبات ادا کیے بغیر منتقل نہیں کیے جاسکتے ہیں۔فرح عظیم شاہ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کا مؤقف تھا کہ پیمرا کم ازکم بینک گارنٹی مانگ لے تاکہ واجبات ادا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع تھی کہ سما ٹی وی کے 15 سالہ لائسنس کی تجدید کرنے کے لیے قواعد کی پیروی کی جائے گی جو چند مہینوں کے اندر ختم ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ علیم خان کی کمپنی کو پراپرٹی سے متعلق کیسز کا سامنا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کے خلاف ایک فیصلہ بھی دےدیا تھا۔
اسی طرح یہ معاملہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھی بھیج دیا گیا تھا اور معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے بھی زیرالتوا ہے۔
فرح عظیم شاہ نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں کہا تھا کہ وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف سے بھی اس معاملے پر مشورہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ علیم خان پہلے سے ہی ویلیو ٹی وی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں جو اب چینل 24 بن چکا ہے اور اس طرح یہ معاملہ نئے چینل کی ملکیت کے حوالے سے تنازع بن چکا ہے۔میں اُن کا ممنون ھوں اُنہوں نے میری یہ گزارش تسلیم فرما لی ھے۔ میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ھوں


مشہور خبریں۔
جو بھی آگ سے کھیلے گا وہ جل جائے گا
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو اپنے چینی ہم
جولائی
یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین
جون
سعودی عرب میں امریکی فوج ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تعینات کی گئی ہے:بائیڈن
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریر میں نے دعویٰ کیا کہ
دسمبر
سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی
جولائی
ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، سرمایہ کاری کے قوانین کو بھی بہتر بنانا ہوگا، وزیر خزانہ
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا
اگست
بھارت کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تنازعہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے کے باعث
فروری
جلیج فارس تعاون کونسل کی ایران کے قریب آنے کی کوشش
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اعلان
جولائی
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر