پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کو ‘ناکافی سیکیورٹی’ کی فراہمی پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے عمران خان کو فراہم کردہ ‘ناکافی سیکیورٹی’ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں اور اس پر اٹھنے والے حکومتی اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اپوزیشن جماعت کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں اور ان کی جان کو ان دنوں خطرات لاحق ہیں لیکن حکومت کی جانب سے انہیں مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے اسلام آباد پولیس کے آئی جی کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ دو کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں، انہوں نے عمران خان کی سیکیورٹی پر خرچ ہونے والی رقم اور اس سلسلے میں فراہم کردہ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد کی تفصیلات طلب کیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب سے امپورٹیڈ حکومت اقتدار میں آئی ہے، عمران کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی شہری کی طرح عمران خان کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے، شریفوں نے جاتی امرا میں اپنے محلاتی گھر کی سیکیورٹی پر 36 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ شریف خاندان اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے قومی دولت کو اپنی سیکیورٹی کے لیے استعمال کیا جبکہ عمران خان نے اپنے گھر میں رہ کر سیکیورٹی کی مد میں کروڑوں روپے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے حکومت اور پولیس کو کئی خطوط لکھے گئے لیکن اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا گیا۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ عمران خان کی سیکیورٹی اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات فراہم کرے۔

یکم ستمبر کو اسلام آباد پولیس کے آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی چیئرمین کی سیکیورٹی پر سالانہ 24 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔

یہ معلومات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں فراہم کی گئی تھی جس کی صدارت پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے کی تھی۔

کارروائی کے دوران آئی جی پولیس ناصر نے کمیٹی کو بتایا کہ دو نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کے 266 اہلکار خان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے ’اسکلز ایمپیکٹ بانڈ‘ کی منظوری دے دی

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے

روس نے امن معاہدے کے بدلے اہم رعایتیں پیش کی ہیں:امریکی نائب صدر

?️ 25 اگست 2025روس نے امن معاہدے کے بدلے اہم رعایتیں پیش کی ہیں:امریکی نائب

قومی ہیرو کا ملک میں بےمثال استقبال

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں ہفتے کی رات اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

ریاض-واشنگٹن کے درمیان نئےدفاعی معاہدے

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: بائیڈن حکومت ارستان کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ مکمل کر رہی

اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے چوکس

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں قابض حکومت کی طرف سے کل کے سائبر دہشت

نیتن یاہو کی دھمکیوں پر زیاد النخالہ کا ردعمل

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے

ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100

ماہ رمضان میں ترسیلات زر 2 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ترسیلات زر کی آمد مارچ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے