پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چلینچ کرنے کا فیصلہ کیا

پی ٹی آئی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کی دستاویزات تک رسائی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے بانی و منحرف رہنما اکبر ایس بابر کو پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات کے مطالعے کے لیے مالیاتی ماہر کی خدمات لینے کی اجازت دی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی وکیل کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ای سی پی میں 14 اپریل 2021 کے حکم نامے پر ‘جزوی نظرِ ثانی کی درخواست’ الیکش کمیشن میں پیش کی۔

درخواست میں اسکروٹنی کے عمل کے دوران چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا مالیاتی ماہر کو شامل کرنے کی تجویز پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔نظرِ ثانی درخواست میں حکمراں جماعت نے دعویٰ کیا کہ اسکروٹنی کے عمل کے دوران مالیاتی ماہر کی معاونت کی اجازت دینا پورے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ای سی پی بینچ نے اسکروٹنی کمیٹی کو دستاویزات کے معائنے کے لیےدونوں فریقین کو 8 روز دینے اور اپنی رپورٹ کمیشن کے پاس مئی کے اختتام تک جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین سے اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ان کے تکنیکی ماہرین کے نام بھی طلب کیے تھے۔

چنانچہ گزشتہ روز اکبر ایس بابر، سید احمد شاہ کی سربراہی میں قانونی ٹیم اور بدر اقبال چوہدری کے ساتھ اور ای سی پی کے سامنے تحریری طور پر نامزد کیے گئے مالیاتی ماہرین کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے۔

تاہم کمیشن کے رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے جانے کی وجہ سے ای سی پی ڈائریکٹر جنرل قانون دستیاب نہیں تھے اور اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔

اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی کے ایک رکن سے کہا کہ کمیشن کے احکامات کے مطابق کمیٹی بلا کسی تاخیر کے کارروائی آگے بڑھائے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے بتایا کہ متعلقہ فریق (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے اس نے اپنے مؤقف کی فتح قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور میڈیا کے ایک طبقے نے دعویٰ کیا کہ میری حکمراں جماعت کے اکاؤنٹس کی رازداری ختم کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی ہے جبکہ حقیقتاً ای سی پی نے اس پر آگے کی راہ تجویز کی ہے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کو بلا تاخیر اسکروٹنی کا عمل کرنا چاہیے اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات کے مطالعے کے لیے 8 روز کے شیڈول کو حتمی شکل دینی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

عید بعثت ہر عدالت پسند کی عید ہے:آیت اللہ خامنہ ای

🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر نےعید بعثت

افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتاہے: وزیر خارجہ

🗓️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

داعش کو بنانے میں کون کون ممالک براست شامل تھے؟ ترکی کے میگزین کا انکشاف

🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: ترک میگزین یتکنز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

فلسطینی مجاہدین کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط

🗓️ 18 مئی 2021سچ خبریں:حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے

آرمی چیف 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر

🗓️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر 4 روزہ

ایران اور سعودی عرب کے موضوع پر امریکی صیہونی اجلاس

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب

غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم

🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے

حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا عجیب و غریب عمل

🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے