?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان افغانستان دو طرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہوچکا ہے، امن سب کی خواہش ہے، افغانستان میں امن خطے کے مستقبل کے لیے اہم ہے، پاکستان پرامن ،خوشحال اور خودمختار افغانستان کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کام کیا اور افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ دوست ممالک سے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کردار ادا کرتی ہے۔
جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے جبکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوعالمی سطح پر سراہا گیا، امریکا سمجھتا ہے کہ خطے کے مسائل کا حل پاکستان کی مدد سے ممکن ہے۔ خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی افغانستان کے حکام کے بیان نے مایوس کیا ایسے بیانیات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن سب کی خواہش ہے اور افغانستان میں امن خطے کے مستقبل کے لیے اہم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی ہمیشہ کہا کہ افغانستان میں امن کا راستہ مذاکرات ہے۔ پاکستان، پرامن، خوشحال اور خودمختار افغانستان کا خواہاں ہے افغانستان کی قیادت اور دیگر پاکستان پر اعتماد کریں اور ماضی بھول کر آگے بڑھیں۔


مشہور خبریں۔
صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
میں نے ایک تاریخی فتح حاصل کی:ٹرمپ
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر نے انتخابات میں اپنی فتح کے باضابطہ اعلان سے
نومبر
اسد عمر نے فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کر دیا
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ
جنوری
75 فیصد فلسطینیوں کی حماس کے بارے میں مثبت سوچ
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:عرب ورلڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مطابق
نومبر
شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی بنگلہ دیش کی
اگست
واٹس ایپ پر اے آئی کا علیحدہ ٹیب شامل کیے جانے کا امکان
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل
فروری
ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ
جون
شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا
?️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی
اکتوبر