?️
اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس بار کافی پر امید ہے. ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں تین روزہ اجلاس جاری ہے اور آج پاکستان کے متعلق فیصلہ متوقع ہے پاکستان کی جانب سے ٹیرر فنانسنگ کیخلاف اقدامات سمیت اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق پاکستان نے اب تک 27 نکاتی ایکشن پلان کے26 نکات پرعمل کیا ہے دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاﺅں اور قانونی چارہ جوئی کے نکتہ پر جزوی عملدرآمد کیا گیا.
پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 35 سفارشات پر بھی عمل کیا ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کے زمینی حقائق اور قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا اجلاس میں پاکستانی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے خلاف اقدامات کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ ہوگا کہ آیا پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں ہے.
خیال رہے کہ2018 میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا سال 2018 میں جب پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تو پاکستان کے مالی نظام اور قوانین کو ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 13 سفارشات کے مطابق پایا گیا جبکہ باقی 27 سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا.
فروری 2020 تک پاکستان صرف 14 سفارشات پر ہی عمل درآمد کر سکا لہٰذا ایف اے ٹی ایف نے اکتوبر 2020 تک کا مزید وقت دیا تاکہ باقی 13 سفارشات پر بھی عمل درآمد کروایا جا سکے اکتوبر 2020 میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں 6 سفارشات پر عمل درآمد کو غیر اطمینان بخش قرار دیا اور چار ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جس میں مزید کام درکار تھا اور اس کے لیے پاکستان کو فروری 2021 تک کا اضافی وقت فراہم کیا.
فروری2021 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو باقی تین نکات پر عمل کرنے کے لیے چار ماہ(جون2021تک) کی مہلت دی جون2021 تک پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا 25 جون2021 کو ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید وقت کیلئے گرے لسٹ میں رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا ہے. ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہو گا پاکستان کو اپنے سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا اور اقوام متحدہ کے نامزد کردہ 1376دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی. پاکستان جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے جبکہ بھارت اور اس کے اتحادیوں کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروایا جائے.


مشہور خبریں۔
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے آگے
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے
ستمبر
آئی اے ای اے کے سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے
فروری
اشیاء کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے،رانا ثناءاللہ
?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے
ستمبر
ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے امیدوار کو کروڑوں ڈالر ادا کرے گا
?️ 1 اکتوبر 2025ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے
اکتوبر
عمران خان سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس
مارچ
صہیونی مسلمانوں کے ذریعے اپنی جنگوں کی مالی ذرائع کو صحیح کرنا چاہتے ہیں:انصار اللہ
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات
اپریل
بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی
?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک
جولائی
گیس کی کٹوتی کے معاملے پر جرمنی میں بدامنی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربرک نے جرمنی
جولائی