پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے۔

یوم فضائیہ پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایئر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس ہماری قومی غیرت و وقار کی علامت ہے، 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایئر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،فخر ہے کہ وہ جذبہ اور روایت آج بھی قائم ہے جس کا مظاہرہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان ایئر فورس کی شاندار کامیابی اس کا بات ثبوت ہے ،حالیہ پاک ۔ بھارت جنگ میں ہمارے شاہینوں نے دشمن کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، ہمارے شاہینوں کا یہ کارنامہ ہمیشہ’6.0 فتح‘ کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی جرأت اور مہارت سے شاہینوں نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان کی خودمختاری ناقابلِ تسخیر ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو بلند ترین مقام دیتی ہے،قائد ِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کی بنیاد کو مضبوط کیا۔

اِن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالاجی کا تحفہ دیا اور ایئرفورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے، شہید محترمہ نے پاک فضائیہ کے لیے ایف 16 جہازوں کے حصول کے لیے کلنٹن انتظامیہ پر دباوَ ڈالا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر جہازوں کی تیاری کے ایم او یو پر دستخط کیے،پاک فضائیہ کی اصل طاقت صرف طیارے اور ہتھیار نہیں بلکہ اِس کے شاہینوں کے ناقابلِ شکست حوصلہ ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ نے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کر دی

?️ 25 اپریل 2021استنبول(سچ خبریں)متحدہ عرب امارات کے دورے پر یہ خبریں سامنے آ رہی

کیا غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا ؟

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے تین اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کا دعویٰ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ

انصار اللہ نمائندہ: یمن میں ایرانی ہتھیار بھیجنا جھوٹ ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے خصوصی ثقافتی نمائندے نے اپنی پریس

ہلیری کلنٹن کا احتجاج کرنے والے طلبہ پر اعتراض

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکی یونیورسٹی کیمپس

ہلال احمرکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایندھن اور خوراک ختم

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی ہلال احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجشسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست

روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے