?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور تمام خطرات سے مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 1965 میں آج ہی کے دن بھارتی افواج نے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کی مگر قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، شہدا کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7ستمبر کو پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستانیں رقم کیں،7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کے شہداء کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے۔
یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کے پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
یومِ فضائیہ کے موقع پر وطن پر اپنی جان قربان کر کے مثال قائم کرنے والے پائلٹ نشان حیدر شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عامر شہزاد تھے، تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس نے بھی شرکت کی، شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر پھول رکھے گئے اور پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔


مشہور خبریں۔
ایران کے نمائندے نے امریکہ اور 3 یورپی ممالک کو خبردار کیا
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں اور ایجنسی میں اسلامی
ستمبر
صیہونی جنگجوؤں کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے آج بروز جمعہ نابلس کے
نومبر
40 ملین ڈالر سے زیادہ یمنی تیل سعودی اتحاد نے لوٹا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جارح سعودی اماراتی
جون
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کو نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر
اکتوبر
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کرلیا
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)
ستمبر
سپریم کورٹ کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد
جولائی
ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے: فواد چوہدری
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
جنوری