?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ترکیہ ہمار قریبی دوست اور برادر ملک ہے، گہرے تعلقات ہیں، ترکیہ وزیر دفاع مشترکہ کمیشن کی سربراہی کے لیے پاکستان آئے تھے، برطانیہ سے گہرے تعلقات ہیں، پاکستان کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان اور برطانیہ کے متعدد معاملات پر معاہدے موجود ہیں، دونوں ممالک درپیش مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر کے خلاف اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ حملہ ناقابل برداشت ہے، اسرائیلی حملہ قطرکی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہے،پاکستان قطر کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار یکجہتی کے لیے قطر کا دورہ کیا، جس دوران قطری قیادت اور عوام کو پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا، وزیراعظم نے غزہ میں امن کے لیے قطر کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ الجیریا، صومالیہ اور پاکستان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، حملے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہے، پاکستان اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑا ہے، دنیا قطر پر حملے بعد اسرائیل کا احتساب کرے، وزیراعظم نے قطر کو پاکستان کا سخت مذمتی پیغام پہنچایا، یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کے خلاف ہیں، پاکستان مشکل کی گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز
مارچ
صہیونیوں نے غزہ پر کتنے ہزار ٹن بم گرائے ہیں؟صیہونی فوج کی زبانی
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنگ کے آغاز
اکتوبر
پاک فوج: بھارت کو ہمارا جواب یقینی اور مخصوص وقت پر ہوگا
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی مسلح افواج کے نمائندوں نے اس بات کی
مئی
اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوجائے گا، وزیر دفاع
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے:شہباز شریف
?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کے موجودہ
اپریل
غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کو اسلحے کی برآمدات
اپریل
کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر شرمندگی ہو، ماہرہ خان
?️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ
اپریل
ایرانی مسلح افواج دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک
فروری