?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔
پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سے چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، تحقیقاتی ٹیم میں شامل وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ڑو، ڈاکٹر ڑیانٹنگ وو، شو اور دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دی۔
نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چار صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے۔ ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام کو PU786 کے نام سے رجسٹر کرایا گیا ہے جبکہ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف بھی مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔
نیا ہائبرڈ چاول قومی سطح پر چاول کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔ مزید برآں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے نئے ہائبرڈ چاول کی تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اس موقع پر کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان اور چین کی جامعات میں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کو مزید فروغ دے گا، ڈاکٹر محمد علی نیا ہائبرڈ چاول غذائیت میں بھی شہریوں کے لئے مفید ہو گا۔ فی ایکڑ تین گنا ذیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا اور یہ نیا ہائبرڈ چاول دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرے گا۔
مشہور خبریں۔
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی
صہیونیوں کی ناکامی نصر اللہ کی زبانی
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:آج صہیونی میڈیا نے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی
اگست
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل
ہندوستانی وکلا کا ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا مطالبہ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر
جنوری
یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان
اکتوبر
حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے
?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں
دسمبر
کیا صیہونی غزہ میں بین الاقوامی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرتے ہیں؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج غزہ
اپریل
’14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے‘، الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات
مئی