?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ قبل ازیں میانمار کے وزیر خارجہ تھان سوی کی دفترخارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میانمار کے وزیر خارجہ کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اور میانمار کے دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اورمیانمار کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میانمار کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میانمار میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، میانمار کے ساتھ ثقافت،سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر وزیر خارجہ میانمار تھان سوی نے کہا کہ شاندار میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور میانمار کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں، جمائمہ
?️ 13 دسمبر 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ
دسمبر
فرانس کے آئندہ صدارتی انتخابات اور میکرون کے مشرق وسطی کے دورے
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی صدر کے مشرق وسطیٰ کے متواتر دورے مشرق وسطیٰ میں
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کے لیے حزب اللہ کے انتباہی آپریشن کے پیغامات
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ رات حزب اللہ نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ
دسمبر
سی سی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 19 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ضلع خیبر میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا
ستمبر
اسکاٹ لینڈ-اسرائیل میچ میں تنازع، وجہ؟
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: یورو ۲۰۲۵ کے انتخابی میچ کے دوران، فلسطین کے حامی
جون
حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم خان کو وزیر بنا دیا
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم
اکتوبر
شوہر کو ایوارڈ ملنے پر زارا نور عباس کی جذباتی پوسٹ
?️ 12 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) شوہر اداکار اسد صدیقی کو کیریئر کے 14 سال
فروری
رمضان المبارک کے دوران سعودی حکام کی جانب سے آزادی اظہار کے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے رمضان کے مقدس مہینے میں
مئی